پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پاکستان کی عوام کو سال 2015کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سال انکے لیے امن، سلامتی اور ترقی کا سال ہو گا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارکنوں اور عہدیداروں کی محنت اور لگن سے پیپلز پارٹی ملک کی دوبارہ بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔