سابق گورنر پنجاب کے مشیراورپیپلزپارٹی کے سابق صوبائی امیدوار اور سیکریٹری جنرل پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب بابر سہیل بٹ جیل سے رہا ہوگئے ہیں- پیپلز یوتھ آرگنائزیشن لاہور دسٹرکٹ کے صدر عامرسہیل بٹ کی قیادت میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نے زبردست نعرے لگاتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا۔