پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے تمام ضلعی، تحصیل، اور شہری تنظیموں کو ہدایت جاری کی ہے پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق قائدِ عوام جناب ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی سالگرہسانحہ پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے سادگی سےمنائی جائے، اس ضمن میں پیپلز سیکریٹریٹ سے تمام ضلعی، تحصیل، اور شہری تنظیموں کو ہدایت جاری کر دی گئ ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی سالگرہ انتہائی سادگی سے منعقد کرکے سانحہ پشاور کی بھرپور مذمت، شہدا اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی جائے۔ اور اپنے دفاتر میں سالگرہ کا کیک نہ کاٹیں۔