شدید موسم میں شہری بجلی، گیس ، پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں: بیگم بیلم حسنین

PPP Women Wing

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر اورایم این اے بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ شدید موسم میں شہری بجلی، گیس ، پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ چھ ماہ میں تبدیلی کے دعویدار حکمران عوام پر رحم کھائیں، شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ شدید سردی کے موسم میں سفید پوش طبقہ بری طرح پریشان ہے ، گیس، بجلی، پانی جیسی بنیادی ضرورتیں پوری نہ کرنے پر حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جوازنہیں۔ انہوںنے کہا کہ شریک چیئرمین کے دورہ لاہور میںوہ کارکنوں سے ملاقاتیںکریں گے اوراگلے چند ماہ میں پارٹی کی تنظیم سازی کا کام مکمل کرکے پارٹی کو دوبارہ مکمل طورپرمتحرک کردیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت ملک کو ترقی کے نئے راستوں پر گامزن کریگی بلاول بھٹوکی قیادت میں نوجوان ملکی ترقی کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں