طاہرالقادری جتنے چاہے لانگ مارچ کر لیں نگران سیٹ اپ ان کی مرضی سے نہیں بنے گا: منظور احمد وٹو

APP27-07Lahore-300x195

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ شفاف اور بروقت انتخابات میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ صدر زرداری ملک کی جمہوری تاریخ لکھ رہے ہیں۔ انہی کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی حکومت پانچ سال پورے کرنے جا رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جتنے چاہے لانگ مارچ کر لیں نگران سیٹ اپ ان کی مرضی سے نہیں بنے گا۔ نگران سیٹ اپ آئین کے مطابق بنے گا۔ وہ گذشتہ روز گورنر ہاﺅس میں گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہاﺅالدین کے ارکان اسمبلی، عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے۔ ایم کیو ایم کا طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ لائق تحسین ہے۔ وٹو نے کہا ملک میں خودمختار، آزاد اور غیر جانبدار الیکشن کمشن قائم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے مستقبل کا ایسا نقشہ بنا دیا کہ کوئی بھی جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں