کوئی اپنی سوچ ہم پر مسلط نہیں کر سکتا،آصف علی زرداری

Picture

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے ،کوئی اپنی سوچ ہم پرزبردستی مسلط نہیں کر سکتا، آخری دم تک نظریاتی جنگ لڑتے رہیں گے ۔شہید بھٹو سے پیار کرنے والے شہادت سے نہیں ڈرتے ۔ شہریوں کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے والی پولیس کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وہ بدھ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں صوبہ سندھ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے۔ بھٹو ازم سے پیار کرنے والے شہادت سے نہیں ڈرتے نظریاتی جنگ لڑ رہے ہیں جو آخری دم تک جاری رہے گی۔ کوئی زبردستی اپنی سوچ مسلط نہیں کر سکتا۔ سابق صدر نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے والی پولیس کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پولیس کے بہادرجوانوں کو سلام پیش کرتا ہو ں ،شہداء کے ورثا کی ہر ضورت پوری کریں گے جبکہ شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کریں گے اور امدادی رقم ایک کروڑ روپے کی جائے گی

10896843_580770145390557_1645364281606097902_n

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں