پٹرول پمپوں پر لمبی لمبی قطاریں عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے: تنویر اشرف کائرہ

images

پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ نے آج یہاں سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام پہلے ہی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے گزر رہے ہیں اور اب اوپر سے پٹرول پمپوں پر لمبی لمبی قطاریں انکے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہو گئے ہیں اور وہ موسم گرما کی آمد آمد پر خوفزدہ ہیں کہ وہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گرمی کا کیسے مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کے روز مرہ زندگی میں استعمال کی اہمیت کے پیش نظر حکومت کو پہلے ہی اسکی درآمد کو یقینی بنانا چاہیے تھا۔ انہوں نے سرکاری افسران کی نا اہلی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ حالات کی سنگینی کا اندازہ ہی نہیں لگا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ وزیر بھی اسکا اسی طرح ذمہ دار ہے جو لوگوں کو اتنی تکلیف میں ڈالنے کا باعث بنے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ لمبی لمبی قطاروں میں زیادہ قیمت پر تھوڑا پٹرول خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے متعلقہ وزیر کی یقین دہانی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکا بیان لوگوں کے لیے راحت کا باعث نہیں بن سکتا کیونکہ وہ پٹرول کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ افسران اور انکے سیاسی آقاؤں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے جو پٹرول کے بحران کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مجرمانہ غفلت کے عہدیداروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے تا کہ آئندہ ایسی سنگین صورتحال پیدا نہ ہو۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں