ن لیگ کے سابق ایم این اے سردار سیف کھوسہ اور سابق ایم این اے راؤ قیصر علی خان پیپلز پارٹی میں شامل

155735_32817710

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے بیٹے اور سابق ایم این اے سردار سیف کھوسہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ جنوبی پنجاب میں نیا صوبہ بنانے کیلئے مخلص نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے مطالبے کے لئے لڑرہی ہے۔ اس موقع پر موجود پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے سیف کھوسہ کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سیف کھوسہ کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہو گی۔ دوسری طرف اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے راؤ قیصر علی خان نے اسلام آباد میں فریال تالپور کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے ساتھیوں راؤ صفدر علی خان اور راؤ جلا ل خان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں