میرے بچوں نے مستقبل کیلئے بہترین آپشن بلاول بھٹو چنا :گورنر پنجاب

229912_460391660674854_1250036977_n

گورنر پنجاب مخدوم احمدمحمود نے کہاہے کہ میرے بچوں کے پاس اپنے مستقبل کیلئے مریم نواز،حمزہ شہباز،بلاول بھٹو اور مونس الٰہی کی شکل میں آپشنز موجودتھے ،انہوں نے سب سے بہتر ین آپشن بلاول بھٹو کو چنا ہے ۔لاہورمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب غریب اورلاہورامیرہوتا جا رہا ہے ،صوبائی بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم اور انتظامی معاملات درست نہ ہونے کی وجہ سے صوبہ بہاولپور بنانے کے اعلان پر مجبور ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے پر ان کا بڑا گروپ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرے گا۔جنوبی پنجاب کے عوام کے بھرپور مطالبے کی مخالفت کرنے والے ایکسپوز ہورہے ہیں،لاہور سے بیٹھ کر جنوبی پنجاب کو نہیں چلایا جاسکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا معاملہ وہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے جسے ان کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ،الگ صوبہ بنانے کی بات نہ سنی گئی تو مستقبل میں اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔اور ملک دشمن لوگوں کے سراٹھا نے سے بلوچستان جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ گورنر نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے پر تمام جماعتوں میں اتفا ق ہے ، مسئلہ نام کا ہے ، جسے نئے صوبے کی اسمبلی پر چھوڑا جاسکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں