پنجاب میں 4دویژنوں کی انتظامیہ امن وامان بہتر بنانے میں نا کام

33777293_1

لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور ساہیوال شامل ہیں، حکومت کا کمشنروں اور اعلیٰ انتظامی افسران سے اظہار ناراضی افسران کی تبدیلی پر غور کیا جا ئیگا،سرگودھا ، ملتان ، ڈیرہ غازیخان ، بہاولپور اور راولپنڈی کی کارکردگی کو سراہا گیا
لاہور(محمد حسن رضا سے )پنجاب میں چار ڈویژن کی انتظامیہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے ان چاروں ڈویژن کے کمشنروں ، اعلیٰ انتظامی افسران پر سخت ناراضگی کا اظہارکیا گیا ہے ۔ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کمشنروں کو سختی سے احکامات پر عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔احکامات پر عملد رآمد نہ کرنے والے افسران کے خلا ف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکو تبدیل کرنے پر غور کیا جا ئیگا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر کنٹرول کرنے اور مشکوک افراد کو فوری حراست میں لینے ، اسلحہ کی نمائش کرنے سمیت دیگر قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے افراد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے لیکن پنجاب کی 9ڈویژن میں سے 4ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال پر کنٹرول نہ کیا جا سکا جن میں لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور ساہیوال شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ان اضلا ع میں اسلحے کی نمائش بھی عام رہی ہے اور جرائم میں بھی اضافہ دیکھنے میں ا ٓیا جس کے باعث تفصیلی رپورٹ ملنے کے بعد اعلیٰ افسران کی جانب سے ان کیسسز پر غور کرنے کے بعد ان کو دوبارہ احکامات جاری کر دئیے ہیں کہ جہاں جہاں خامیاں رہ گئی ہیں ان کو بہتر بنایا جائے اور ہر حال میں لائاینڈ آڈر کی صورتحال کوکنٹرول کیا جا ئے جبکہ افسران کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دئیے گئے احکاما ت پر عملد رآمد نہ کروانے پراضلاع کی انتطامیہ کو تبدیل کرنے کی سفارشات بجھوائی جا ئیں گی۔ جبکہ افسرا ن کی جانب سے سرگودھا ، ملتان ، ڈیرہ غازیخان ڈویژن، بہاولپوراورراولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں