مجتبیٰ سبحانی گھمن کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا پاکستان پیپلزپارٹی لاہور نامزد, نوٹیفیکشن جاری

MS

لاہور کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت کوآرڈینیٹر سوشل میڈیاپاکستان پیپلزپارٹی لاہور مجتبیٰ سبحانی گھمن نے کائنات نیوز سے بات کرتے ہوئے محترمہ جہاں آرا وٹو صاحبہ سربراہ سوشل میڈیا پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کا انہیں کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا کے لیے نامزد کرنے اور نوٹیفیکشن جاری کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ جہاں آرا وٹو صاحبہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے ایک بہت بڑا نام ہیں ۔ انہوں نے مجھے جو عزت بخشی میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔ مجھے کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جنہیں میں ہر ممکن حد تک پوری ایمانداری اور دیانتداری سے نبھاؤں گا انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے پارٹی کے لیے جب پارٹی کے قائدین نے اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے دریغ نہیں کیا تو ہم عہدیداران یا کارکنان کیسے پیچھے ہٹ سکتے ہیں ہم بھی اپنی جانوں کے نذرانے دینے کیلئے تیار ہیں اور اپنی جان کی آخری سانس تک پاکستان پیپلزپارٹی کی سربلندی کے لیے دل و جان سے کام کرتے رہیں گے۔اس موقع پر جنید قیصر، علی اصغر اعوان، احسن عبا س رضوی اور مرزا اویس بیگ بھی موجود تھے جن کا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔

Source: Daily Kaiynat News

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں