جہاں آرا وٹو کی شکر گزار ہوں, اپنی ذمہ داری کو بخوبی سرانجام دوں گی: راحیلہ زرین ڈپٹی کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا لاہور ڈویژن

RZ

لاہور کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈپٹی کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا پاکستان پیپلزپارٹی لاہور ڈویژن محترمہ راحیلہ زرین صاحبہ نے کائنات نیوز سے بات کرتے ہوئے سربراہ سوشل میڈیا پی پی پی لاہور محترمہ جہاں آرا وٹو صاحبہ کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا پاکستان پیپلزپارٹی لاہور ڈویژن منتخب ہونے پر میں تہہ دل سے جہاں آرا صاحبہ کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور مجھے یہ ذمہ داری سونپی ۔ میں اپنی ذمہ داری کو بخوبی سرانجام دوں گی اور کوشش کروں گی کہ تمام دوستوں کی امیدوں پر پورا اتروں ۔ پارٹی کی بہتری کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے اور ہم پارٹی کی بہتری کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے۔
Source: Kiyanat News

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں