پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو اور بیگم میاں منظور احمد وٹو نے آج یہاں شفیق گوگا شہید کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کی۔ شفیق گوگا شہید لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر شہید ہوئے تھے۔ میاں منظور احمد وٹو کے ہمراہ سہیل ملک، سینیئر نائب صدر پنجاب، فائزہ ملک ایم پی اے، بشریٰ ملک، عالیہ عزیز، عمران، اقبال، محمد ایوب، جاوید اختر اور مانی پہلوان نے شرکت کی۔