ساجد گجر صدر اور اقبال گھرکی جنرل سیکریٹری پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلا ائیز یونین بدستور اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں

download

پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ساجد محمود گجر، صدر پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز یونین لاہور اور محمد اقبال گھرکی، جنرل سیکریٹری پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلا ائیز یونین بدستور اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں اور انکی تبدیلی کے بارے میں جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ بے بنیاد اور شر انگیز ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ بعض اہلکار اپنے آپ کو صدر پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز یونین ظاہر کررہے ہیں جنکی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے کیونکہ ان عہدوں پر صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب ہی تقرری کرنے کے مجاز ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ساجد گجر اور اقبال گھرکی نے آج یہاں میاں منظور احمد وٹو سے ملاقات کی اور انہیں پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز یونین کے ایمپلائیز کے بارے میں دریپش مسائل سے آگاہ کیا۔میاں منظوراحمد وٹو نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی کسی قیمت پر مزدوروں کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کریگی اور پی آئی اے کی موجودہ حکومت کی نجکاری کی پالیسی کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں