وزیراعظم نے ٹیوب ویل فلیٹ ریٹ کے لئے وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے: خرم منظور وٹو

Khurram-Jahangir-Wattoo1-e1350437096950-480x238

قومی اسمبلی کے اجلاس سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن خرم منظور وٹو نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نیپرا کے فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس پر حکم امتناعی جاری کئے جانے پر پاور کمپنیوں کو 8.7 ارب روپے کا خسارہ ہو چکا ہے۔ نیپرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی مد میں عدالتی حکم کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے خسارے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے ٹیوب ویل فلیٹ ریٹ کے لئے وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے جو فلیٹ ریٹ کرنے کے لئے میٹر ریڈنگ کارڈ بنانے کے معاملات کو آئندہ پندرہ دنوں میں طے کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعظم پاکستان کو پیش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں