حکومتی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک بڑھ رہاہے : میاں منظور وٹو

73304_366421403464687_561366477_n

ٹیوب ویلز کی فکسڈ بلنگ اور کنزیومرکارڈجاری کرنے کافیصلہ کرلیا :دنیانیوزسے گفتگو وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے جس کے قائدین نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے نئی تاریخ رقم کی۔
لاہور (نامہ نگارخصوصی،سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز پارٹی کے الگ الگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان پیپلز پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہیں ۔دونوں ذیلی تنظیموں کویونین کونسل کی سطح تک منظم کیا جا رہا ہے ۔موجودہ حکومت کی کارکردگی اور قیادت کے تدبر کے باعث بھٹو ووٹ بینک میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی یوتھ کے مسائل حل کرنے اور ان کے لئے انقلابی پروگرام وضع کرنے ،خصوصی افراد کو وہیل چئیرز ، مستحق خواتین کو سلائی مشینیں اور تربیت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی کے سنیئررہنما حاجی عزیز الرحمان چن کی رہائشگاہ پر جمہوری حکومت اور منتخب پارلیمنٹ کے آئینی مدت پوری کرنے کی خوشی میں استقبالیہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی نواز لیگ کو شکست دی تھی اب بھی دوں گا ، پنجاب میں جتنے بندے کھانسی کے شربت ’ دل کی ادویات اور ڈینگی سے مرے اتنے تو ڈرون حملوں میں بھی نہیں مرے ۔علاوہ ازیں دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے منظور وٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کے ریلیف کیلئے فکسڈ ٹیوب ویل بلنگ اور عوام کیلئے کنزیومر کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فیصلے پر عملدرآمد کیلئے وفاقی وزرا ء نوید قمر ،میاں منظور وٹو ، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری واپڈا پر مشتمل چار رکنی کمیٹی قائم کی ہے ،جو پندرہ فروری تک تجاویز کو حتمی شکل دے کر اس پر عمل درآمد کا اعلان کرے گی ۔ میاں منظور احمد و ٹو نے ایک سوال پر کہا کہ انتخابات وقت پر ہو نگے ۔ عمران خان سمیت کسی بھی جماعت سے اتحاد خارج از امکان نہیں ۔
Source: Roznama Dunya

اپنا تبصرہ بھیجیں