الیکشن کمیشن نوازشریف کومیٹروبس کے افتتاح سے روکے :راجہ ریاض

1101611088-1

چیئرمین نیب منصوبے میں کرپشن سامنے لائیں:اپوزیشن لیڈپنجاب اسمبلی،گورنرسے بھی ملاقات
گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ملاقات کی ،دونوں رہنماؤں نے مجوزہ صوبے بہاولپور جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا ،گورنر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،بعد میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میٹروبس منصوبے کو سیاسی سٹنٹ کے طور پر استعمال کر رہی ہے ، چیف الیکشن کمشنر سے اپیل ہے کہ نوازشریف کو میٹروبس سروس کا افتتاح کرنے سے روکا جائے ،انہوں نے چیئرمین نیب سے بھی اپیل کی کہ میٹروبس منصوبے میں کرپشن کو جلد سامنے لایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں