صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ارکان کی تعیناتی کی منظوری دےدی

president-zardari-to-visit-usa-next-month-1345899644-2203

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ارکان کی تعیناتی کی منظوری دےدی

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ ڈی) کے ارکان کی تعیناتی کی منظوری دےدی ہے۔ این سی ایچ ڈی کے ارکان کی حیثیت سے مقرر کئے جانے والوں میں سندھ کے نمائندہ کی حیثیت سے سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے سی ای او ڈاکٹر سونو خنجرانی، خیبر پختونخوا کی نمائندہ کی حیثیت سے رکن سماجی شعبہ پلاننگ کمیشن صباءگل خٹک اور صوبہ پنجاب سے نمائندگی کیلئے وزیراعظم کی مشیر برائے سماجی ترقی شہناز وزیر علی شامل ہیں۔ جمعہ کو صدر کے ترجمان فرحت اﷲ بابر کے مطابق این سی ایچ ڈی آرڈیننس کے مطابق یہ کمیشن صدر کی طرف سے تعینات کردہ چیئرمین اور پانچ ارکان پر مشتمل ہو گا جن میں چیئرمین کی سفارش پر صدر کی طرف سے تقرر کردہ وزارت خزانہ کا نمائندہ شامل ہو گا۔ یہ آرڈیننس کمیشن کی تشکیل میں مناسب صوبائی نمائندگی اور صنفی توازن کو یقینی بنانے کا حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں