چوہدری نثار: وہ شخص جس نے پارلیمنٹ اور پورے جمہوری عمل کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

چوہدری نثار پی پی ن لیگ اتفاق رائے کی راہ میں رکاوٹ بن گئے
Choudhry-Nisar-Ali-khan

جب نگراں وزیر اعظم کا نام طے ہونے لگتا ہے، اپوزیشن لیڈر رخنہ ڈال دیتے ہیں دونوں جماعتیں پریشان، ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو چوہدری نثار کے رویے کا بتادیا
اسلام آباد (رپورٹ : عظمت ملک) نگراں حکومت کے قیام ، عام انتخابات اور نگراں وزیر اعظم کے نام پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں تمام مذاکرات کو اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت میں بھی چوہدری نثار کی طرف سے مذاکرات کو کسی بھی حتمی نتیجے پر نہ پہنچانے پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت مشاورت کے عمل میں یہ انکشاف کیا گیا کہ جب بھی نگراں وزیر اعظم کے لیے کسی نام پر اتفاق ہونے لگتا ہے، چوہدری نثار علی خان کی طرف سے مذاکرات میں تعطل یا تحفظات سامنے آ جاتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق چوہدری نثار کے رویے کے بارے مسلم لیگ ن کی طرف سے اشارتاً پیپلزپارٹی کو بھی بتادیا گیا ہے۔
Source: Roznama Dunya

اپنا تبصرہ بھیجیں