پیپلز پارٹی آمروں سے لڑنے، قربانیاں دینے جبکہ مسلم لیگ (ن) مفاد پرست سیاستدانوں کی جماعت ہے، بلاول بھٹو زرداری کی سیاست میں آمد سے نوجوانوں میں جوش اور ولولہ پیدا ہوگا: میاں منظور وٹو

phpThumb_generated_thumbnail

وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہوں گے، جمہوری حکومت کا پہلی بار آئینی مدت پورا کرنا موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ پیپلز پارٹی آمروں سے لڑنے، قربانیاں دینے جبکہ مسلم لیگ (ن) مفاد پرست سیاستدانوں کی جماعت ہے، بلاول بھٹو زرداری کی سیاست میں آمد سے نوجوانوں میں جوش اور ولولہ پیدا ہوگا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے یہاںپارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے، ملکی تاریخ میں ماضی میں ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شکست دینے کیلئے پاکستان کی سیاسی اور دینی جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے خلاف گرینڈ سیاسی الائنس اور اتحاد بنائے لیکن ہر بارانہیں پیپلز پارٹی کے امیدواروںکے ہاتھوںشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کارکنان پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی سیاست میں آمد سے پارٹی میں نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوگا۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ سیاسی بحران ہو یا کوئی لانگ مارچ، امن و امان کا مسئلہ ہو یا دہشت گردی کا مسئلہ ہو، پاکستان پیپلز پارٹی نے تمام بحرانوں کا مقابلہ جواں مردی اور سیاسی بصیرت سے کیا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بھی جمہوری حکومت پہلی بار اپنی آئینی مدت پوری کرنے جارہی ہے جو موجودہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت مقررہ پر صاف اور شفاف ہوں گے۔

Source: Radio Pakistan

اپنا تبصرہ بھیجیں