ن لیگ میں اختلافات،نواز شریف دھرنے کے حامی نہیں تھے! دھرنے کے خالق چوہدری نثار علی خان کی طرف سے یہ تجویز دی گئی تھی

484646_508638062513472_889082838_n (1)

دھرنے کے اعلان کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے بھی مسلم لیگ ن سے رابطہ کیا گیا جس پر ن لیگ نے یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ ن کا دھرنا کسی بھی قسم کے غیر جمہوری اقدام کی حمایت یا اس کے لیے مددگار ثابت نہیں ہو گا ۔چوہدری نثار علی خان کی تجویز اس لیے بھی مسترد کی گئی کہ پارٹی کے سینئر رہنمائوں کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ حکومت کو کسی بھی قسم کی ڈیڈ لائن دینے یا دبائوڈالنے کی صورت میں ن لیگ اور طاہر القادری کے دھرنے میں کوئی فرق نہیں رہے گا اس لیے دھرنے کے لیے مخصوص ایجنڈا اور جمہوری اقدام کو ترجیح دی جائے۔ مسلم لیگ ن میں اختلافات اور دھرنے کے حوالے سے مسلم لیگ (ن )کے چیئرمین اور سینئر رہنما راجہ ظفرا لحق نے دنیا نیوز کو بتایا کہ نواز شریف کی دھرنے میں شرکت متوقع نہیں ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں