سیاسی مخالفین سرتوڑ کوششوں کے باوجود پیپلزپارٹی کا ووٹ بنک کم نہیں کرسکے آئندہ انتخابات کے بعد مرکز اورپنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے: میاں منظور وٹو

379181_366451603461667_848739360_n

سیاسی مخالفین سرتوڑ کوششوں کے باوجود پیپلزپارٹی کا ووٹ بنک کم نہیں کرسکے آئندہ انتخابات کے بعد مرکز اورپنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے :اجتماع سے خطاب
لاہور/حجرہ شاہ مقیم(سپیشل رپورٹر/ نامہ نگار)وفاقی وزیر امور کشمیر اور صدر پیپلزپارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کا اعلان ہوتے ہی مزید اہم سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں گی ، سیاسی مخالفین سرتوڑ کوششوں کے باوجود پیپلزپارٹی کا ووٹ بنک کم نہیں کرسکے ۔ انتخابی نتائج (ن )لیگ کی آنکھیں کھول دینگے ۔ان خیالات کا اظہار میاں منظور احمد وٹو نے راؤ محمد صفدر ودیگر کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب کے گاؤں شہینوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اہم سیاستدانوں کی پیپلزپارٹی میں مسلسل شمولیت ہماری مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،آئندہ انتخابات کے بعد مرکز اور دوسرے صوبوں سمیت پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے ، اوکاڑہ میں کلین سویپ کے خواب دیکھنے وا لے سیاسی مخالفین اپنی اکلوتی نشست ہی بچا لیں تو بڑی بات ہے مجھے تو لگتا ہے کہ اس بار وہ سیاست سے ہی آؤٹ ہوجائیں گے ۔ عوامی مطالبے پر منظور وٹو نے نالی سولنگ منصوبے ،نکاسی کے تالاب ، پختہ سڑک اور بچیوں کیلئے پرائمری سکول بنانے کا اعلان کیا ، وفاقی وزیر منظور وٹو گائوں صالحوال ، جنڈوال ،فخر ٹائون ،جیٹھ پور میں پارٹی کارکنوں سے ملے کئی، برادریوں نے اپنی حمایت کا اعلان کیا ،بعد ازاں حجرہ شاہ مقیم پہنچے ، یہاں بشیر احمد وٹو سے انکے والد کی وفات پر افسوس کے بعد واپس روانہ ہوگئے ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام یوسف اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے چچا و معروف صحافی سراج منیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ پیپلز سیکرٹریٹ سے جاری الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے دونوں شخصیات کی رحلت کو ناگہانی اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔

Source: Roznama Dunya

اپنا تبصرہ بھیجیں