پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے, بے نظیر انکم سپورٹ نے غریبوں کی زندگی میں اجالا کر دیا,کسانوں کوبجلی کے بلوں میں50 فیصد رعایت ملے گی: میاں خرم جہانگیر وٹو

na-147-MianKhurramJehangirWattoo

بے نظیر انکم سپورٹ نے غریبوں کی زندگی میں اجالا کر دیا،تقریب سے خطاب
حویلی لکھا(نامہ نگار ) پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور دن رات عوام کی فلاح کے لیے کام کرتی ہے بجلی کے بلوں میں کسانوں کو 50 فیصد رعایت ملے گی بے نظیر انکم سپورٹ نے غریبوں کی زندگی میں اجالا کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے پیپلز پارٹی میاں خرم جہانگیر وٹو نے جوایا بلوچ آبادی سہیل وٹو والی میں بجلی کے افتتاحی منصوبہ سے خطاب کرتے ہوے ٔ کیا۔ حویلی لکھا کے نواحی گاؤں جوایا بلوچ میں آبادی سہیل وٹو والی میں ایم این اے پیپلز پارٹی نے بجلی کی فراہمی کا افتتاح کیا اس موقع پر خرم جہانگیر وٹو نے کہا کہ کسانوں کوبجلی کے بلوں میں50 فیصد رعایت ملے گی پیپلز پارٹی کی حکومت خدمت پر یقین رکھتی ہے ،ن لیگ نے کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے عوام آئندہ الیکشن میں ن لیگ کو ملک سے بھگا دیں گے ۔
Source: Roznama Dunya

اپنا تبصرہ بھیجیں