پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کل گوجرانوالہ میں پیپلز پارٹی کے نائب صدر سٹی ڈاکٹر افتخار احمد پان کے قتل کی دہشتگردوں کے ہاتھوں سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پنجاب میں امن عامہ کی صورتحال اس قدر دیگر گوں ہے کہ لوگ شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں جو کہ پنجاب حکومت کے گڈ گورننس کے دعوے کی کلی کھول دینے کے مترادف ہے۔