نواز لیگ کاڈھونگ مارچ فلاپ شو ثابت ہوا :پیپلزپارٹی

63030_94787602

شریف برادران نے ڈاکٹر قادری کے مارچ کو غیر آئینی اور جمہوریت کیلئے خطرہ قرادیا تھا
سیالکوٹ: پیپلزپارٹی سیالکوٹ سٹی کے صدرزاہد بشیر چوہدری، نائب صدر خواجہ فیاض لون، جنرل سیکرٹری حاجی مشتاق مغل، ضلعی سینئر نائب صدر منیب حسین گوندل، میاں انعم مجید، ضرار محمود ملک ، سابق ناظم محمد عمان ، پی ایل ایف کے ضلعی صدر خواجہ اویس مشتاق، مقصود احمد بٹ، امین اقبال سندھو، بابر جاوید اور ملک عارف محمود نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نواز لیگ کاڈھونگ مارچ اور دھرنا فلاپ شو ثابت ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ پنجاب میں اپنی ناکامیوں اور بدانتظامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اوٹ پٹانگ حرکتیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل شریف برادران نے پارلیمنٹ کے سامنے ڈاکٹر قادری کے مارچ کو غیر آئینی اور جمہوریت کیلئے خطرہ قرادیا اور صدر پاکستان اور گورنروں کی تبدیلی کو ناجائز مطالبہ گرداناتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں