آصف زرداری سازشی نہیں سیاسی صدر ہیں : قمر زمان کائرہ

سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے کی بجائے الیکشن مہم چلائیں‘وفاقی وزیرن لیگ نے ہمیشہ ایجنسیوں کے سہارے الیکشن میں حصہ لیا،اب عوام ووٹ دینگے، خطاب
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات 12187_38328294 نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابی اور سیاسی موسم کاآغاز ہوگیا ہے سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے کے بجائے عوام میں جاکر الیکشن مہم چلائیں ہم نے اپنے دور میں ملک کے چپے چپے میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا ہے صدر آصف علی زرداری سازشی نہیں بلکہ سیاسی صدر ہیں ۔ اسٹیل مل کی نجکاری نہیں کی جائے گی ۔وہ بدھ کو پاکستان اسٹیل مل میں پیپلزورکرز یونین (سی بی اے) کے تحت جہیز گرانٹ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر اسٹیل مل کے سی ای او میجر جنرل(ر)محمد جاوید ،پیپلزورکرزیونین (سی بی اے) کے چیئرمین شمشاد قریشی اور دیگر بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ملک میں انتخابی اور سیاسی موسم کا آغاز ہوگیا ہے، آج حکومت پر تنقید ہورہی ہے اور ہم پر یہ الزام لگایاجارہا ہے کہ ہم نے اپنے پانچ سالہ دور میں ملک کے لئے کیا کیا ؟ تنقید کرنے والے شاید بھول گئے ہیں کہ 2008سے پہلے مالاکنڈ ،سوات اور وزیرستان میں دہشت گردوں کا قبضہ تھا اور وہاں پاکستانی جھنڈا لہرایا نہیں جاتا تھا اور حالات یہ تھے کہ دن کے اوقات میں جنازے پڑھائے نہیں جاتے تھے ۔حکومت ،فوج اور عوام نے مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ایجنسیوں کے سہارے الیکشن میں حصہ لیا۔ اپنی مرضی کے الیکشن کمیشن تشکیل دے کر ایجنسیوں کے ووٹوں کے ذریعے برسراقتدار آئے ۔لیکن اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں ۔اب ایجنسیاں نہیں عوام ووٹ دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں