میٹرو بس منصوبہ پر 80ارب روپے لگائے جن میں 60ارب روپے کی کرپشن ہوئی ،پنجاب حکومت نے ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی: میاں منظور وٹو

307482_372853256154835_76104641_n

پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر امور کشمیر میاں منظور وٹونے کہاہے کہ وعدہ کرتا ہوں کہ کارکنوں کی عزت،خدمت اور مسائل حل کروں گا،کارکنوں کی طاقت سے لاہور کو دوبارہ1970ء والی پیپلزپارٹی بنائیں گے ، ڈرون حملوں میں اتنے لوگ نہیں مرے جتنے پنجاب میں ڈینگی اور کھانسی کے سیرپ کی وجہ سے ہلاک ہوئے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ این اے 121 میں پیپلزپارٹی کے یوتھ اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام اورنگزیب برکی نے کیا۔منظور وٹو نے کہاکہ بزدل بڑا کارخانہ دار اور جاگیر دار تو ہوسکتاہے لیکن بڑا لیڈر نہیں ہوسکتا ۔خادم اعلی پنجاب میں مہنگائی اور امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکے ،دانش سکولوں، جنگلوں پر اربوں روپے ضائع کئے گئے ،مسلم لیگ ن کے چار ایم این اے پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں اور ابھی بہت سے باقی ہیں ۔پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں سیاسی مرکز کاا فتتاح کر دیا اور وہ عنقریب لاہور میں ایک تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ پر 80ارب روپے لگائے جن میں 60ارب روپے کی کرپشن ہوئی ،پنجاب حکومت نے ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی بلکہ اربوں روپے سستی روٹی سکیم میں ضائع کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں