#PPP4Nankana پیپلز پارٹی جنرل مشرف اور جنرل ضیاء الحق کی باقیات کو ضمنی انتخاب میں شکست فاش دیگی: میاں منظور احمد وٹو

Picture

پیپلز پارٹی جنرل مشرف اور جنرل ضیاء الحق کی باقیات کو 15 مارچ کو ہونیوالے ضمنی انتخاب این اے-137 میں شکست فاش دیگی اور رائے شاہ جہاں بھٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گی۔ یہ بات صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے آج ننکانہ صاحب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے کہی جسمیں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ انہوں نے حکومتی وزراء کو متنبہ کیا کہ وہ این اے-137 میں جھنڈے والی گاڑیوں میں بیٹھ کر اور پروٹوکول کے ساتھ مت آئیں، اگر انہوں نے ایسا کیا تو ان کا موثر سد باب کیا جائے گا۔انہوں نے چوہدری منظور احمد ڈویثرنل کوآرڈینٹیر لاہور ڈویثرن کو کہا کہ وہ اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے شکایت کریں کیونکہ ضمنی انتخاب کے الیکشن شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے جسکے بعد سرکاری ذرائع کو انتخابی مہم کو استعمال کرنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی بھی ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ وہ سنٹرل پنجاب کے تمام 31 اضلاع کا دورہ کریں گے اور اسی طرح ورکرز کنونشن میں کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اس لیے پارٹی کی قیادت انکی اہمیت سمجھتی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پیپلز پارٹی کے پچھلے پانچ سالہ دور حکومت میں اگرچہ حکومت کارکنوں کی اُسطرح خدمت نہیں کر سکی جسطرح کرنی چاہیے تھی لیکن انہوں نے یقین دلایا کہ انکے مسائل ضرور حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1985 کے بعد انہوں نے دو مرتبہ شریف برادران کو سیاسی شکست دی۔ ایکدفعہ انکے خلاف عدم اعتماد پاس کر کے اور دوسری دفعہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی حمایت کے ساتھ وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بنے۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ قائد اعظم کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر ہوئے ہیں جنہوں نے مزدوروں، کسانوں، ہاریوں اور غرباء کے حقوق کے لیے کامیاب جدوجہد کی لیکن انہوں نے اپنی جان کی پرواہ تک نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے غریبوں کو اپنے حقوق حاصل کرنے کا نہ صرف شعور دیا بلاکہ انکو حاصل کرنے کا طریقہ بھی سکھایا۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ وہ تنظیمی معاملات میں اب یونین کونسل پر توجہ دے رہے ہیں اور کہا کہ پارٹی کی تنظیم جب مکمل ہو جائیگی تو دنیا کی کوئی طاقت پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتی۔ اس سے قبل رائے شاہ جہاں بھٹی نے خطاب کیا اور کہا کہ ننکانہ کے لوگ اس شہر کو لاڑکانہ کی طرح پیپلز پارٹی کا گڑھ قائم ودائم رکھیں گے۔ اس موقع پر سردار انعام الحق ڈوگر، سید ابرار حسین شاہ، رائے اسلم کھرل، چوہدری منظور ڈویثرنل کوآرڈینیٹر سے بھی خطاب کیا۔ میاں منظور احمد وٹو نے ہمراہ سیکریٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ، سہیل ملک، منظور مانیکا، راجہ عامر، علامہ یوسف اعوان، عابد صدیقی اور ڈاکٹر خیام انکے ہمراہ تھے۔ھے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں