لاہور…پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظوروٹو کا کہنا ہے کہ دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے ، اس مقصد کیلیے آئین میں ترمیم کرینگے۔ لاہور سے جاری بیان میں میاں منظوروٹو نے کہا کہ دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دلوانے کیلئے آئین میں ترمیم کریں گے ، دہری شہریت والے بیرون ملک الیکشن لڑ سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں ؟