پیپلز پارٹی کی پنجاب کیلئے جارحانہ حکمت عملی تیار، انتخابی جلسوں سےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے

PPP-Chairman-Bilawal-Bhutto-Zardari-meets-the-delegation-of-PPP-leaders-at-Bilawal-House-Lahore1-1024x468

پیپلز پارٹی نے پنجاب میں جارحانہ حکمت عملی کے تحت انتخابی جلسے جلوس اور عوامی رابطہ مہم کی پلاننگ کر لی۔ جلسوں سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔ بلاول کے پنجاب میں جلسوں سے خطاب کا آغاز لاہور میں اسی گراﺅنڈ سے ہو گا جہاں ان کی والدہ نے پاکستان واپسی پر اپریل 1986ءمیں خطاب کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کو مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کے لئے لاہور ائر پورٹ سے بڑے جلوس کے ساتھ مینار پاکستان لایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو  کو ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، سابق وزیراعظم گیلانی، راجہ ریاض سمیت دیگر اہم لیڈروں کو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہیں۔ بلاول ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی خصوصی خطاب کریں گے۔ جبکہ وسطی پنجاب میں فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں بھی ان کے جلسوں کے لئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں