چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کے عہدیداروں کی منظوری دیدی

160116_35950170

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کے عہدیداروں کی منظوری دیدی ۔اس کے ساتھ پارٹی رہنماوں کی تقرری بھی کر دی۔
قیادت نے 9 نائب صدور کے عہدوں کی منظوری دیکر سینئر رہنماوں کو اس منصب پر ذمہ داری دیدی ہے ۔وفاقی وزیر رانا فاروق سعید ،وزیر مملکت صمصام بخاری ،وزیراعظم کے مشیر اسلم گل ،وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر نائب صدر ہوں گے۔ حاجی عزیز الرحمن چن ،محمد حسین ڈوگر ،ایم پی اے طارق گجر کو بھی نائب صدر کی ذمہ داری دیدی گئی ۔منیراحمد خان کو پنجاب پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا کا انچارج مقرر کر دیا گیا۔ سلیم چھینہ اور دیوان محی الدین کو پنجاب کا ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔عمر شریف بخاری ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،راجہ عامر سیکرٹری اطلاعات ،منظور مانیکا سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس ،میاں وحید پی آر او ہوں گے۔پنجاب کے صدر منظور وٹو نے جنرل سیکرٹری تنویر کائرہ کو آج نئےعہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں