ن لیگ کے کئی اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

480184_212604365552464_1033527906_n

ملتان،بہاولپور، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی فریال تالپور سے ملاقات
ملتان (آن لائن) ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن سے مسلم لیگ کے اہم رہنمائوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، سابق وفاقی وزیر سید تسنیم نواز گردیزی،بہاولنگر کے صدر ڈاکٹر میاں اختر لالیکا بھی شامل ہیں ۔بدھ کو ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے پیپلزپارٹی کی رہنمافریال تالپور اور مخدوم شہاب الدین سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔شامل ہونے والے رہنمائوں میں سابق وفاقی وزیر سید تسنیم نواز گردیزی اور ان کے ساتھی مسلم لیگ ن بہاولنگر کے صدر ڈاکٹر میاں اختر لالیکا ، پاکپتن کے سابق ضلعی ناظم رائونسیم ہاشم ،حاصل پور کے سابق ناظم چوہدری محمد سرور گل اور ایم ایس ایف کے سابق صدر چوہدری مبشر عباس وڑائچ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں