پیپلز پارٹی رائے ونڈ کے محلات کے مکینوں سے تخت لاہور چھین کر آئندہ چاروں صوبوں میں حکومت قائم کرےگی: میاں منظور وٹو

305_209084789229284_405894153_n

حجرہ شاہ مقیم : صدر پیپلز پارٹی پنجاب وفاقی وزیرمیاں منظور احمد خاں وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق وجمہوریت کی علامت اور شہیدوںکی پارٹی ہے جس کی قیادت نے عوام کے حقوق کی خاطر دوڈکٹیٹروں ضیاءالحق اور پھر مشرف کے ادوار میں جام شہادت نوش کیا وہ گزشتہ روز سابق تحصیل ناظم سید مراتب علی کرمانی اور سابق ناظم سید وقار علی کرمانی کے ڈیرہ پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ ہمارا مشن عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرکے انکے دکھوں کا مداواممکن بنانا ہے ہم نے بنیادی ترقیاتی کام کئے جبکہ ہمارے مخالفین میگا پروجیکٹس کے نام پر کمیشن مافیاکے ذریعے تجوریاں بھرتے رہے انھوں نے کہا کہ شریف برادران کا جادو جنگلا اور میٹرو بس جیسے ناقص منصبوں کی نذر ہوگیا قوم نے انکا اصل چہرہ دیکھ لیاہے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی رائے ونڈ کے محلات کے مکینوں سے تخت لاہور چھین کر آئندہ چاروں صوبوں میں حکومت قائم کرےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں