پاکستان پیپلزپارٹی کی جڑوں میں شہیدوں کا خون شامل ہے ، پارٹی کے عہدیداران و کارکنان کبھی بھی اپنے شہیدوں کو فراموش نہیں کرسکتے اور انشا اللہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور پارٹی کے ہزاروں شہیدوں کے مقدس خون کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا‘‘، ان خیالات کا اظہار آج پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی نائب صدر شیری رحمان نے پی پی پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے رہنما شہید احسان دانش کی رہائش گاہ پر ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نجمی عالم، اعجاز درانی، وقار مہندی ، راشد ربانی ، سعید چاؤلہ ، فرزانہ بلوچ کے علاوہ سینکڑوں کارکنان موجود تھے