ق لیگ اور پیپلز پارٹی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے طے پانیوالے فارمولے پر آگے بڑھ رہے ہیں: میاں منظور وٹو

2013222231653

پیپلزپارٹی پنجاب سیکرٹریٹ کے سب آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے دوران پیپلز پارٹی اپنے مفادات کا تحفظ کریگی اور کسی کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالے گی ‘ مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کےلئے طے پانےوالے فارمولے پر آگے بڑھ رہے ہیں اور وفادار اور جیتنے والے امیدوار میدان میں اتاریں گے‘ اگر پیپلز پارٹی اور (ق) کے امیدوار ایک دوسرے کے نشان پر الیکشن لڑنا چاہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں‘ ایم کیو ایم کسی کے ساتھ نہیں چل سکتی اور انتخابات کے بعد وہ ہمارے ساتھ ہی ہو گی۔  انہوں نے کہا کہ کوئی بھی وزیر اعلیٰ ہو اسکی بات نہیں ٹالی جا سکتی اور خا ص کر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا تو معاملہ ہی اور ہے جب شہباز شریف وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے رت بدلے گی اور تیز ہوائیں چلیں گی تو پھر انکے کتنے لوگ دوسری جماعتوں میں جاتے ہیں یہ منظر دیکھنے والا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے یا (ق) لیگ کے لوگ ٹوٹ کر (ن) لیگ یا کسی اور جماعت میں جائیں اس سے بہتر نہیں کہ دونوں جماعتوں کے امیدوارجس نشان پر چاہیں الیکشن لڑیں، انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ کے لوگوں کو توڑنے کی کوشش کی خبریں غلط ہیں۔ جب ہم اتحادی ہیں تو(ق) لیگ کے لوگ ہمارے اور اسی طرح ہمارے لوگ (ق) والوں کے ہیں ہمیں تو اس اتحاد کو مضبوط کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں