پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرکے پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائے گی: میاں منظور احمد وٹو

Picture

پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرکے پنجاب اور وفاق میں حکومتیں بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے پنڈی بھٹیاں میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کا عظیم الشان کارواں حافظ آباد میں ورکرز کنوینشن کے سلسلے میں جب پنڈی بھٹیاں پہنچا تو ملک وزیر اعوان، میاں عنصر بھٹی کے صاحبزادے عزم عباس بھٹی نے ورکرز کی بڑی تعداد اورتقریباً ایک سو گاڑیوں کے ساتھ اس کا استقبال کیا، مزید براں ٹہیالیہ گورائیہ، جلال پور بھٹیاں اور رسول پور تارڑ میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کی قیادت کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ میاں منظور احمد وٹو نے اس موقع پر استقبال کے لئے آئے ہوئے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکستان پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرکے پنجاب اور وفاق میں اگلی حکومت بنائے گی، جو کہ ان ورکرز کنوینشن کا مین تھیم بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ھم پیپلزپارٹی، شہید بینظر بھٹو اورشہید زوالفقار بھٹو کی سوچ کو آگے لئے کر بڑھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لیڈر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ورکرز کنوینشن کے زریعے کارکنوں کی عزت نفس بحال کریں گے۔ ان کو سینے سے لگائیں گے، ان کے مسائل حل کریں گے اور محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ اس موقع پر میاں عنصر بھٹی کے صاحبزادے عزم عباس بھٹی نے بھی خطاب کیا۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں