این اے ایک سوپانچ گجرات سے چودھری احمد مختار ہی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے: میاں منظور وٹو

Wattoo-1-600

یپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ این اے ایک سوپانچ گجرات سے چودھری احمد مختار ہی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے ۔ اس حوالے سے چودھری پرویز الٰہی کو کوئی بات کرنا ہے تو وہ پیپلزپارٹی کی قیادت سے کریں ۔
اوکاڑہ سے لاہور پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی جمہوریت اور اسمبلی سے سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وہ پانچ سال میں بمشکل پانچ مرتبہ ایوان کے اندر آئے۔ پنجاب کو ون مین رول کے تحت چلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شاذ و نادر ہی کابینہ نے کوئی فیصلہ کیا تمام فیصلے آمرانہ انداز میں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں شہباز حکومت کے پانچ سال ایک جمہوری آمر کے طور پر یاد رکھے جائیں گے ، ہم بروقت انتخابات کے حامی ہیں لیکن مسلم لیگ ن میں اس حوالے سے کوئی دلچسپی نظر نہیں آ رہی۔ وہ عوام کی تمام تر توجہ مرکز میں نگران حکومت کی تشکیل کی جانب رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنی ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر پنجاب میں آئینی عمل شروع کریں اور فوری طور پر قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو ملاقات کی دعوت دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں