اوکاڑہ اور دیپالپور میں کارکنوں کے اجلاس اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے صدر ووفاقی وزیر میاں منظور وٹو نے کہا ہے پنجاب کے حکمران عوام میں بھٹو جیسی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ڈائس پر ہاتھ مارنے اور ڈرامائی جذبات سے مائیک توڑ کر بھٹو نہیں بن سکتے۔ بھٹو بننے کے لئے صعوبتیں اور جانوں کی قربانیاں پیش کرنا پڑتی ہیں جو سیاستدان قیدوبند کی صعوبتوں کے ڈر سے معاہدہ کرکے فرار ہو جاتے ہوں وہ عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکتے۔ میاں منظور وٹو نے کارکنوں کے اجلاس میں حلقہ این اے 146دیپال پور سے قومی اسمبلی کے لئے آئندہ انتخابات میں بطور امیدوار شرکت کرنے کا اعلان کیا۔ جب کہ حلقہ پی پی 192دیپا ل پور کے امیدوار کا فیصلہ م¶خر کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں ثنا نیوز کے مطابق پارٹی رہنما چودھری عارف کے بیٹے علی عارف کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا شہباز شریف بتائیں کہ کیا مسلم لیگ ن نے کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے؟ کوئٹہ میں تسلسل کے ساتھ اہل تشیع کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کالعدم لشکر جھنگوی دہشت گردی کی ان وارداتوں کو کھلے عام قبول کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا رحمان ملک نے پنجاب میں لشکر جھنگوی کے خلاف کارروائی کی بات کرکے کوئی غلط بات نہیں کی۔
بینظیر روڈ اوکاڑہ پر پارٹی کے ضلعی صدر محمد اشرف خان سوہنا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ شہباز شریف بتائیں کہ کیا ن لیگ نے کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے۔ کوئٹہ میں تسلسل کے ساتھ اہل تشیع کو دہشتگردی کا نشانہ بنایاجا رہا ہے۔ رحمان ملک نے پنجاب میں لشکر جھنگوی کے خلاف کارروائی کا کہہ کر کوئی غلط بات نہیں کی ۔ ذاتی طورپر کسی کے مخالف نہیں مگر اسلام کے نام پر ملک میں دہشتگردی کے جو واقعات ہو رہے انہیں اب ختم ہو نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایشوز پر اتحاد کر تی ہے اور ایشوز پر ناراض ہو تی ہے۔ اسے جلد منالیں گے۔