پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے 35 ارکان کا اعلان کر دیا گیا

Flag_of_Pakistan_Peoples_Party

پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے 35 ارکان کا اعلان کر دیا گیا۔ جسکی منظوری پارٹی کے صوبائی صدر میاں منظور احمد وٹو نے دی۔ جبکہ جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ان میں منیر احمد خان انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا اور 12 نائب صدور میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، فاروق سعید، صمصام علی بخاری، سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن، ملک نواب شیر وسیر، مشیر وزیر اعظم محمد اسلم گل، حاجی عزیزالرحمان چن، چوہدری طارق انیس، طارق گجر اور سردار محمد حسین ڈوگر شامل ہیں، بیرسٹر راجہ عامر خان سیکرٹری اطلاعات و نشریات، 2 ایڈیشنل جنرل سیکرٹری دیوان محی الدین، حاجی سلیم خان چھینہ شامل ہیں، 2 ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عمر شریف بخاری اور سید حسنات احمد شاہ کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ عمران اشرف ڈویژنل کوآرڈینیٹر راولپنڈی، ثمینہ خالد گھرکی ڈویژنل کوآرڈینیٹر لاہور سٹی، تسنیم احمد قریشی ڈویژنل کوآرڈینیٹر سرگودھا، راجہ ریاض احمد ڈویژنل کوآرڈینیٹر فیصل آباد، مہر غلام فرید کاٹھیا ڈویژنل کوآرڈینیٹر ساہیوال، چوہدری منظور احمد ڈویژنل کوآرڈینیٹر لاہور (رورل )، اعجاز سما ڈویژنل کوآرڈینیٹر گوجرانوالہ، اشرف خان سوہنا صدر لیبر ونگ پنجاب، پیر محمد صفدر شاہ گیلانی صدر علماءو مشائخ ونگ پنجاب، بیگم بیلم حسنین صدر خواتین ونگ پنجاب، رانا فرخ صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب، راجہ شیراز کیانی صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب اور خرم لطیف صدر پی ایل ایف پنجاب ہونگے۔ پیر صفدر کو علما ونگ کا صدر مقرر کرنے کی منظوری پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے دی۔
PPP Executive Members Announced

اپنا تبصرہ بھیجیں