ن لیگ کی دہشتگردوں سے دوستی افسوسناک ہے :صمصام بخاری

8-26-2012_64944_l

کالعدم تنظیمیں ہزارہ کمیونٹی کیخلاف حملوں کیلئے پنجاب کو بطور اڈہ استعمال کررہی ہیں
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/اے پی پی)وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پنجاب حکومت کی لشکرجھنگوی اورسپاہ صحابہ جیسے دہشت گرد گروپوں کے لئے دوستانہ پالیسی قابل افسوس ہے ۔پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ شریف برادران نے لشکر جھنگوی کو بلوچستان میں ہزارہ برادری کے خلاف جان لیوا حملوں کی منصوبہ بند اورعملدرآمد کے لئے پنجاب کو ایک بیس کے طورپر استعمال کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت ہزارہ کمیونٹی کے قتل عام میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گردوں کوتحفظ فراہم کررہی ہے ،کوئٹہ میں ہونیوالی ہلاکتوں کی ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ہزارہ برادری پر حملے میں استعمال کیاجانیوالا بارود سے بھرا ٹرک لاہور کی اکبری منڈی میں تیار کیا گیا ۔دریں اثناء رینالہ خورد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی پانچ سالہ کارکردگی کے باعث دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں