پنجاب میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی: میاں منظور احمد وٹو

reception

پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ یہ بات کوئی ہوا میں نہیں کر رہا ہوں کیونکہ ماضی میں مسلم لیگ (ن) کو دو مرتبہ جمہوری طریقے سے شکست دے چکا ہوں۔ انہوں نے پشین گوئی کی کہ آئندہ آنے والے موسم گرما میں ملک میں اتنی شدید لوڈشیڈنگ ہو گی جس سے لوگ بلبلا اٹھیں گے انہیں خدشہ ہے کہ کہیںموجودہ حکومت ہی ختم نہ ہو جائے۔ حکومت نے نیشنل گرڈ میں 2 سال گزارنے کے بعد بھی ایک میگا واٹ بجلی بھی شامل نہیں کی۔ پٹرول کا بحران ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یوں کہنا مبالغہ آرائی نہیں ہو گا کہ یہ حکومت مس مینجمنٹ کی ماسٹر ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ یہ حکومت بلاشبہ کسان دشمن ہے۔ چاول، گنے اور آلو کے کاشتکار تباہ حال ہیں کیونکہ ان کو آڑھتیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو کہا کہ گلی گلی جائیں اور لوگوں سے ووٹ مانگیں۔ تنویر اشرف کائرہ، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت جارہی ہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت آ رہی ہے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں