پیپلز پارٹی کاگیس لائن اورگوادر پورٹ معاہدوں کی خوشی میں جشن

485109_381546938618800_1425646461_n

صدر، وزیر اعظم کے حق میں نعرے ، خواتین اور ارکان اسمبلی کے بھنگڑے ، مٹھائیاں تقسیم پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی راجہ ریاض، شوکت بسرا ، شعبہ خواتین لاہور کی صدر فائزہ ملک و دیگر ارکان اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے ا حاطے میں پاک ایران گیس پائپ لائن اورگوادر پورٹ چین کو دینے کے معاہدوں کی خوشی میں جشن منایااور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔
541409_381542655285895_1218241093_n

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں ہونے والے جشن میں ساجدہ میر ، فوزیہ بہرام’داکٹر مسرت حسن ’بشری ملک ’تسنیم چوہدری سمیت پی پی سے تعلق رکھنے والے ممبر ارکان اسمبلی نے ہا تھوں میں پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر صدر آصف علی زرداری ’بلاول بھٹو اور وزیراعظم راجہ پر ویزکے حق میں نعرے درج تھے ۔
559819_381551891951638_917232045_n

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممبران اسمبلی نے کہا کہ ہم عالمی دباؤکے باوجود قوم کے لئے اقدام اٹھانے پر صدر آصف علی رزداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں معاہدوں سے ملک میں گیس کی کمی پوری ہو گی اور گوادر کے معاہدہ سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو اس ملک کو متحد رکھ سکتی ہے ۔
602159_381539535286207_1694011739_n

انہوں نے کہا کہ پارٹی پارٹی صدر آصف علی کی قیادت میں متحد ہے اور آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں کلین سویپ کر ے گی ۔این این آئی کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سمیت ممبران اسمبلی اور کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے اور قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔بینڈ باجے کے ذریعے خوبصورت دھنیں بھی بجائی جاتی رہیں۔ اراکین اسمبلی اور کارکنوں جن میں خواتین کی بھی شامل تھیں نے بھنگڑے ڈالے اور قیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں