نوازشریف مطالبہ وہ کریں جس کی آئین اجازت دیتا ہو اور اسکی روح جمہوری ہو: میاں منظوروٹو

11323_382113875228773_1467714201_n

وفاقی وزیر کشمیر امور و گلگت بلتستان اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ نوازشریف مطالبہ وہ کریں جس کی آئین اجازت دیتا ہو اور اسکی روح جمہوری ہو۔
599190_382111991895628_1252499133_n

نوازشریف کی طرف سے چاروں گورنر ز کی تبدیلی کے مطالبے پر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے کہ نوازشریف چودھری نثار کے غلط مشوروں سےمتاثر ہو گئے ہیں۔چودھری نثار کےمشورے نوازشریف کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گے ۔
165965_382112978562196_147727598_n
میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ نواز شریف کا مطالبہ غیر آئینی ہے کیونکہ گورنرز کا کوئی انتظامی اختیار ہے نہ ہی وہ الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت کر سکتے ہیں۔نگران سیٹ اپ کے لئے آئین ،نگران وزیراعظم اور نگران وزراء اعلی کی اجازت دیتا ہے گورنر کی تبدیلی کا آئین میں کوئی ذکر نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں