میاں منظور وٹو ہی بھٹو کے حقیقی جیالے ہیں اور وہ بی بی اور بھٹو شہید کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں: لبنیٰ چوہدری

Lubna

لاہور( کائنات نیوز)ایگزیکٹو ممبر پیپلزپارٹی پنجاب لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میاں منظور وٹو کے پنجاب کے طوفانی دوروں سے پیپلزپارٹی پنجاب کے اندر مضبوط قوت بنے گی‘میاں منظور وٹو ہی بھٹو کے حقیقی جیالے ہیں اور وہ بی بی اور بھٹو شہید کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ‘نوجوان جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور میاں منظور وٹو کی قیادت میں متحد ومنظم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کائنات نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے والے خود ہی ختم ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے میاں منظور وٹو کی جانب سے نوجوانوں کو آگے لانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں منظور وٹو ہی بھٹو شہید کے مشن کو صحیح معنوں میں آگے لے کر بڑھ رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب پیپلزپارٹی پنجاب کے اندر ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی ‘شہیدوں اور غازیوں کی جماعت کیخلاف سازشیں کرنے والے اوقات میں رہیں ن لیگ کی حکومت نے قوم کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے بلاو ل بھٹو زرداری کی قیادت میں جلد پیپلزپارٹی ملک کی بڑی
جماعت بن جائیگی ‘صدر زرداری اور بلاول کے درمیان اختلافات کی خبریں پھیلانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں

Source: Kiynat News

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں