پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کل بروز اتوار کو پاکپتن کا دورہ کریں گے جہاں پر وہ پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پاکپتن ڈسٹرکٹ کے صدرہمایوں بودلہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکپتن کی تنظیم میاں منظور احمد وٹوکا کل فقیدالمثال استقبال کرے گی۔ انہوں نے میاں منظور احمد وٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو کی قیادت میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کے حالیہ ورکرز کنونشنز سے پارٹی فعال اور متحرک ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیالے اور بالخصوص نوجوان جیالے پیپلز پارٹی پنجاب کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔