پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے پنجاب حکومت کے منصوبوں کو ابھارنے کے معاہدہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے بتائی۔
اسلام آباد (اے پی پی)پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے پنجاب حکومت کے منصوبوں کو ابھارنے کے معاہدہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف بغض پر مبنی مہم چلائی ہوئی ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے آلہ کار کے طور پر کام کررہی ہے جس کا اسی کمپنی کے ذریعے کرائے گئے حالیہ سروے سے بھی پتہ چلتا ہے جو پیپلزپارٹی کی حکومت بارے تعصب سے کام لیتی اور تنقید کرتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عادل گیلانی اکثر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کرتے ر ہے ہیں اور ان کی متعصبانہ سرگرمیوں کے باعث ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی اعتباریت بھی مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے ۔