بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے: میاں منظور وٹو

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں ،ن لیگ کسان دشمن حکومت ہے ،پیپلز پارٹی کے دور میں اتنی لوڈ شیڈنگ نہیں تھی جتنی اب کی جارہی ہے ،پی پی پی دور میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف سب سے بڑی تحریک چلانے والے میاں شہباز شریف اور نواز شریف عوام کو جواب دیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چوہدری مظہر ریاست علی گجر کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی عوام کے چولہے ٹھنڈے نہیں ہونے دیئے ۔اب عوام پٹرول کے حصول کیلئے تین تین کلو میٹر لمبی لائنوں میں لگی رہی ہے ۔لاء اینڈ آرڈر کی بد ترین صورت کسی دور میں نہیں دیکھی جتنی اب ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ جب بھی اقتدار میں آئی کسان کا استحصال کیا اور اپنے کیئے ہوئے وعدوں سے مکر گئی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے میں مطالبہ کرتا ہوں کہ چاول کے کاشتکاروں سے 4ہزارروپے سبسڈی والا مطالبہ فوری پورا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مزدوروں اور غریب طبقے کی جماعت ہے ۔آخر پر انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں کارکنوں کی مایوسیوں کو دور کیا جائے گا ۔

Picture

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں