فضل حسین راہی کی بیٹی کا عملی سیاست میں آنے کا اعلان

Flag_of_Pakistan_Peoples_Party

پیپلز پارٹی کی قیادت نے ٹکٹ دیا تو پی پی 70سے الیکشن لڑوں گی، ثروت حسین راہی
سابق ایم پی اے فضل حسین راہی(مرحوم) کی بیٹی ثروت حسین راہی نے عملی سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ٹکٹ دیا تو پی پی70 سے الیکشن لڑوں گی اور ٹکٹ نہ ملا تو بھی پیپلز پارٹی کی حمایت جاری رکھوں گی۔ ان خیالات کا اظہار ثروت حسین راہی نے اپنے بھائیوں سرمد حسین راہی اور صارم حسین راہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے غریبوں، مزدوروں، کسانوں، محنت کشوں کی آواز بنوں گی۔ الیکشن لڑنے کا فیصلہ پی پی 70کے عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کے مطالبے پر کیا۔ بعد ازاں ثروت حسین راہی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کارکنان نے ہائی کورٹ بنچ کی حمایت میں ریلی بھی نکالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں