نوازشریف کا امیرالمومنین بننے کاخواب کبھی پورا نہیں ہوگا، شرجیل میمن

عدلیہ شریف برادران کیخلاف کرپشن کیسز پرحکم امتناع ختم کرے، وزیر اطلاعات سندھ۔ فوٹو: فائل
عدلیہ شریف برادران کیخلاف کرپشن کیسز پرحکم امتناع ختم کرے، وزیر اطلاعات سندھ۔ فوٹو: فائل

کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کا امیرالمومنین بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،نوازشریف نے چھانگا مانگا کی سیاست کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

ہفتے کو جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ عدلیہ شریف برادران کے خلاف کرپشن کیسز پرحکم امتناع ختم کرے ۔نواز شریف کی مثال یہ ہے کہ’’100چوہے کھا کر بلی حج کوچلی‘‘ ملک کے کرپٹ ترین سیاستدان نواز شریف دوسروں پرالزام لگاتے ہیں،نواز شریف آئی جے آئی والے پیسے قومی خزانے میں جمع کرائیں اور قوم سے معافی مانگیں ۔

5

انھوں نے کہا کہ کرپشن نہ کرنے کے دعویدار نوازشریف بتائیں کہ پنجاب کے خزانے کے اربوں روپے تندوروں میں کس نے جھونکے، پولٹری اسکینڈل سب کے سامنے ہیں جبکہ لیپ ٹاپ اسکینڈل بھی عوام کے نظروں سے اوجھل نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف یہ بھی بتانا پسند کریں کہ بیرون ملک سرمایہ کاری میں کہاں سے حاصل کیا گیا پیسہ استعمال کیا گیا ہے ؟ اگر کرپشن نہیں کی تو پھرکرپشن کے کیسز پراسٹے آرڈر کیوں حاصل کر رکھا ہے ؟ اپنے آپ کواحتساب کے لیے پیش کریں تودودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

Source: Daily Express

اپنا تبصرہ بھیجیں