ن لیگ صرف جی ٹی روڈ کی جماعت ہے،قمر زمان کائرہ

DSC_9508

لالہ موسیٰ( آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی عوامی مقبولیت اور کارکردگی سے خائف مخالفین ایک نئی آئی جے آئی کی تشکیل کررہے ہیں‘ ماضی میں ایجنسیوں کے کندھو ں پر سوار ہوکر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے والوں نے ملک کی کونسی خدمت کی‘ سبھی اچھی طرح جانتے ہیں انہیں بھی دو مرتبہ کرپشن اور لوٹ مار کے الزامات لگاکر حکومت سے نکالا گیا‘ ماضی میں ایجنسیوں سے نوٹ اور فرشتوں کے ہاتھوں ڈلوائے گئے ووٹ لے کر آنے والے آج پھر کالعدم تنظیموں اور قوم پرستوں سے ووٹ لینے کیلئے الحاق کرتے پھر رہے ہیں۔ وہ اتوار کویہاں ڈیرہ کائرہ پر علاقہ کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ صرف جی ٹی روڈ کی جماعت ہے۔ پیپلزپارٹی اسے اب پنجاب میں بھی عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 16 مارچ کو اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی اور ہم حکومت نگران عبوری سیٹ اپ کے حوالے کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں